وزیراعظم شہباز شریف سے رجب ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے اقدامات پر مبارکباد

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، ترک صدر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی سے اسرائیل ناخوش، امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں

صدر ایردوان نے خلیج میں تباہ کن تنازعہ کو ختم کرنے کی کوششوں میں وزیر اعظم کی جرات مندانہ اور سمجھدار قیادت کی تعریف کی، جس سے انسانی مصائب اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کے لیے ترکی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں