پاکستان کی عراق میں کویت کے قونصل خانے پر حملے کی مذمت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عراق کے شہر بصرہ میں کویت کے قونصل خانے پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز قونصل خانے کی حدود کی خلاف ورزی اور اس کی تقدس کی پامالی ایک قابل مذمت اقدام ہے۔

بیان میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی آداب اور بین الاقوامی قانون، خصوصاً ویانا کنونشن برائے قونصلر تعلقات کے اصولوں کے منافی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہاکہ سفارتی اور قونصلر مشنز کی حفاظت اور تقدس کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے، اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

پاکستان نے کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سفارتی مشنز کے احترام اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پابندی کے اپنے اصولی مؤقف کی تصدیق کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ڈیجیٹل دور میں والدین اور بچوں کے تعلق کی نوعیت بدل چکی ہے، روبینہ اشرف

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟