’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اب گھر بیٹھے ممکن

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی سہولت کے لیے ’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

اس ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم کاغذات کی گمشدگی کا اندراج آسانی سے کیا جا سکے گا، جس کے بعد شہریوں کو پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حکام کے مطابق، ایپ پر رپورٹ درج کروانے کے بعد گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر بھی شہریوں کو گھر پر ہی موصول ہو جائے گی، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: مریم نواز کا خیرمقدم، پاکستانی قیادت کو خراجِ تحسین

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ایپ کے ذریعے عوام کو نمایاں آسانی میسر آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی