روسی پابندیاں ختم، 3 پاکستانی کمپنیوں کو آلو برآمد کرنے کی اجازت

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی زرعی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت میں روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری و فائیٹو سینیٹری نگرانی نے صوبہ پنجاب سے آلو کی درآمد کی اجازت دے دی ہے.

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطاقب مذکورہ اجازت 8 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

یہ منظوری مئی 2025 سے عائد فائیٹو سینیٹری پابندیوں کے خاتمے کے بعد دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں روسی ادارے نے پاکستان کی 3 برآمدی کمپنیوں کو اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

ان کمپنیوں میں چیز انٹرنیشنل، زاہد کنوں گرائنڈنگ اینڈ ویکسنگ پلانٹ، اورنیشنل فروٹ شامل ہیں۔

ماسکو میں پاکستان ٹریڈ مشن کی سربراہ شبانہ عزیز کے مطابق جلد مزید کمپنیوں کو بھی رجسٹر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی اور پی ایچ ڈی ای سی کی معاونت سے ورچوئل بی ٹو بی ملاقاتوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان اس نئے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب عالمی منڈی میں آلو ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اعلان

اس وقت پاکستان میں آلو کی ریکارڈ پیداوار ہو رہی ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔

روسی منڈی تک رسائی سے اضافی پیداوار کو کھپانے، مقامی قیمتوں کو مستحکم رکھنے، کسانوں کی معاونت کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔

یہ کامیابی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ تحفظ نباتات، ٹی ڈی اے پی، پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور ماسکو میں پاکستان کے تجارتی مشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: آلو اگانے والے پنجابی کسان دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت سے سبسڈی کا مطالبہ

اس سے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے اس عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ زرعی برآمدات کی منڈیوں کو متنوع بنایا جائے اور روس کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔

یاد رہے کہ جنوری میں حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے آلو اور کینو کی برآمدات کے لیے، خصوصاً ایران کے راستے، فریٹ چارجز میں کمی کی درخواست کی تھی تاکہ کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل حل کیے جا سکیں۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

وسطی لندن میں بینکسی کا نیا سیاسی مجسمہ منظرِ عام پر

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت، سابق صدر راجا ذوالقرنین کا خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ایئرپورٹ سیکیورٹی منصوبے پر 2.4 ارب ڈالر کے دعوے گمراہ کن قرار

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی