وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

قرار داد کے متن کے مطابق ایوان ان رہنماؤں کی مؤثر سفارت کاری کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی، جو اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان تھی، عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھی اور کسی بھی وقت بڑے عالمی بحران کا روپ لے سکتی تھی۔ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور تنازع کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دنیا کو جنگ سے بچایا، نوبیل انعام ملنا چاہیے، مسعود خان

قرار داد میں مزید ذکر کیا گیا ہے کہ ایوان متفقہ طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ یہ تینوں رہنما نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیے جائیں تاکہ ان کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟