امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمشنر پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نوبیل انعام کا اصل حق دار شاید پاکستان ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ عالمی سطح پر دیگر ممالک نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور اردن شامل ہیں۔

چین، روس اور یورپی ممالک نے بھی اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: نوبل امن انعام تو بنتا ہے

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ترکیے نے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اسی طرح آسٹریلیا، مصر اور ملائیشیا نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

روس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیشرفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگا، جبکہ امریکا کو یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دنیا کو جنگ سے بچایا، نوبیل انعام ملنا چاہیے، مسعود خان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں