اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 اپریل 2026 تک کے زر مبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کر دی، زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر
رپورٹ کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر مستحکم، کمرشل بینکوں سمیت مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز
مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔














