سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے جمعرات کے روز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

رواں برس جنوری میں پیش آنے والے اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ مہلک آگ 17 جنوری کی رات بھڑکی تھی جسے مکمل طور پر بجھانے میں تقریباً 2 دن لگے۔

آگ کے نتیجے میں گراؤنڈ سمیت 4 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس کے کئی حصے منہدم ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: کئی گیٹ بند تھے، ریسکیو میں تاخیر ہوئی، امدادی کارکنوں کے  جوڈیشل کمیشن میں بیانات

واقعے کے بعد تحقیقات کے لیے ایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ منگل کے روز حکومت سندھ کے حوالے کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق رپورٹ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم کمیشن نے واقعے کی وجوہات کا تعین، ذمہ داران کی نشاندہی اور آئندہ کے لیے سفارشات پیش کیں۔

تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار بطور کنوینر جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر صنعت اکرام اللہ دھاریجو بطور ارکان شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق اہم فیصلے

مزید برآں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن کو کمیٹی کا رکن اور سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو دی گئی ذمہ داریوں میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جامع حکمت عملی تیار کرنا، خامیوں اور وجوہات کی بنیاد پر اصلاحی اقدامات تجویز کرنا، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانا اور ضرورت پڑنے پر ماہرین یا افسران کو شامل کرنے کا اختیار حاصل ہونا شامل ہے۔

کمیٹی رپورٹ پر عملدرآمد کی نگرانی بھی کرے گی اور باقاعدگی سے حکومت کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: گل پلازا کمیشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس، قانونی وضاحت طلب کرلی

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے مطابق سندھ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، حفاظتی معیار کے نفاذ اور ذمہ داران کے احتساب کے لیے پرعزم ہے تاکہ مستقبل میں گل پلازہ جیسے واقعات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا قیام نہ صرف متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے بلکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے حکومت کی سنجیدگی کا بھی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟