وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق اہم فیصلے

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گل پلازہ کی آتشزدگی سے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی کیس: ڈپٹی کمشنر جنوبی کا جوڈیشل کمیشن میں تفصیلی جواب جمع

اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کرنے اور ہر خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 72 میں سے 61 متاثرہ خاندانوں کو گھروں پر چیک کے ذریعے رقم فراہم کر دی گئی ہے۔

متاثرہ تاجروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک 843 دکانداروں کو رقم فراہم کی جا چکی ہے۔ چونکہ دکانوں کی تعداد 1184 سے بڑھ کر 1209 ہو گئی ہے، اس لیے حتمی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ تصدیقی عمل کو تیز کیا جائے، نادرا سے فوری رابطہ قائم کیا جائے اور مستحقین کو شفاف اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص کی متعدد دکانوں کے معاملے پر واضح پالیسی بنائی جائے اور ایس بی سی اے کو گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: کئی گیٹ بند تھے، ریسکیو میں تاخیر ہوئی، امدادی کارکنوں کے  جوڈیشل کمیشن میں بیانات

سید مراد علی شاہ نے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور انصاف یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینما کے بعد ’میرا لیاری‘ ٹی وی اسکرین پر، فلم کب نشر ہوگی؟

غزہ جنگ: مصنوعی ذہانت کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اسرائیل کی  کروڑوں ڈالرز کی خفیہ مہم کا انکشاف

انسانی آنتوں کی نقل تیار کرنے والی چِپ سے مائیکروبز کے کردار پر نئی تحقیق

کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

سینیٹ میں قانون سازی بڑھی مگر حاضری، نمائندگی اور پارلیمانی نگرانی پر سوالات برقرار، پلڈاٹ

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں