امریکا ایران امن مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، وزیراعظم سے عالمی رہنماؤں کے رابطے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے باعث پاکستان اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ دنیا کے اہم رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

وزیراعظم کو مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے اہم فون کالز موصول ہوئیں۔

وزیراعظم پاکستان کو امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، فرانس کے صدر، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیر اعظم نے آج ٹیلی فون کیا۔

عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی مؤثر اور کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ