سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق سردار ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی عمر 90 برس تھی، نماز جنازہ کے وقت سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp