گیم آف تھرونز کے معروف اداکار مائیکل پیٹرک 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار مائیکل پیٹرک طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیزمیں مبتلا تھے۔

اداکار کی اہلیہ ناؤمی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکل کو دس روز قبل ان کے آبائی علاقے شمالی آئرلینڈ کے ایک ہاسپِس میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Michael Patrick (@michaelpatrick314)

ناؤمی شیہان نے اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کے بقول مائیکل نے اپنی بیماری کے باوجود ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی۔

مائیکل پیٹرک اسٹیج پر اپنی شاندار اداکاری کے باعث نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے بیماری کے باوجود فنِ اداکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے The Tragedy of Richard III میں ان کی وہیل چیئر پر مبنی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا جس پر انہیں گزشتہ برس اسٹیج ایوارڈز میں ججز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹیلی وژن کے میدان میں بھی انہوں نے خدمات انجام دیں اور شہرۂ آفاق سیریز Game of Thrones کے چھٹے سیزن میں ایک کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں وہ بی بی سی کی سیریز My Left Nut کے شریک مصنف بھی تھے جسے رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی کی جانب سے تین اعزازات سے نوازا گیا۔

ان کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور اداروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک باصلاحیت اور باحوصلہ فنکار قرار دیا ہے جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم