پیٹر سڈل اب ‘عالمی چاچا’ بن گئے، دوست نے بھی اسی نام سے پکارنا شروع کردیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان سلطانز کے تجربہ کار آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا لقب ‘چاچا’ اب صرف کرکٹ کے میدان تک محدود نہیں رہا، بلکہ ان کی قریبی دوست نے بھی انہیں اسی نام سے مخاطب کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کی پیٹر سڈل کو مزاحیہ انداز میں ’چاچا‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور لیگ کے اختتام پر 41 سالہ پیٹر سڈل نے اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر جہاں مداحوں نے تبصرے کیے، وہی ان کی ایک دوست کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جس نے سڈل کو ‘چاچا’ لکھ کر پکارا۔ یہ کمنٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹر سڈل کو ‘چاچا’ کا لقب دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران سڈل کو اس نام سے پکارنا شروع کیا تھا، جو اب ان کی پہچان بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’افتخار لوکل اور میں غیر ملکی چاچا ہوں‘، 41 سالہ پیٹر سیڈل کا پاکستان میں اپنے نام پر دلچسپ تبصرہ

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیٹر سڈل نے خود بھی اس بات کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’ملتان سلطانز کے ساتھی کھلاڑی بھی مجھے چاچا کہہ کر بلاتے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ افتخار احمد ‘لوکل چاچا’ ہیں اور میں ‘غیر ملکی چاچا’ بن گیا ہوں۔‘

صرف یہی نہیں، بلکہ حال ہی میں ایک پوسٹ میچ گفتگو کے دوران آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو اسی دلچسپ لقب سے پکارا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب پیٹر سڈل اس نام کو پوری طرح اپنا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں