وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 135 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری رہی تو تیل کی قیمتیں دُگنی ہو سکتی ہیں، وزیر پیٹرولیم نے خبردار کردیا

رات 12 بجے کے بعد ٗفی لیٹر پیٹرول کی قیمت 366.58 جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 385.54 روپے ہوگی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق موٹر سائیکل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی جاری رہے گی۔

  وزیر اعظم کی جانب سے 135 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد ڈیزل 520.35 کے بجائے 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب 12 روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 378.41 روپے سے کم ہوکر 366.58 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلیجی خطے میں متعلقہ فریقین نے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پوری قوم کو پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ برادر ملک کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کی قیادت ان کی مخلصانہ دعوت پر اسلام آباد آئی، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp