کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں ہائی کورٹ کے ایک سینیئر وکیل اس وقت جان سے گئے جب ایک کنکریٹ سے بھرا ٹرک ان کی لگژری گاڑی پر الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد-وجے واڑہ ہائی وے پر کیسرہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بی ایم ڈبلیو کار حیدرآباد کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران شام تقریباً 4 بج کر 15 سے 20 منٹ کے درمیان ایک کنکریٹ مکسچر ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگیا اور سیدھا کار پر الٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی

حکام کے مطابق گاڑی میں ہائی کورٹ کے معروف وکیل بی سرینواس راؤ سوار تھے، جو اسی روز امراوتی میں بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ حادثے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

وجے واڑہ کے پولیس کمشنر ایس وی راجہ شیکھر بابو کے مطابق لاش کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری، جے سی بی اور کرین کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کنکریٹ سے لدے ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس سے وہ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے کے وقت بی ایم ڈبلیو ٹول گیٹ کراس کر رہی تھی، اور ٹرک کے شدید وزن نے گاڑی کو مکمل طور پر کچل کر ناقابلِ شناخت بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: تیل کی فراہمی کے تنازع پر بنگلہ دیش میں ٹرک ڈرائیور نے فلنگ اسٹیشن منیجر کو کچل کر قتل کر دیا

پولیس اور ٹول پلازہ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حکام واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا ٹینکر اوورلوڈ تھا یا کسی قسم کی غفلت برتی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور