ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں شرکت کے بعد ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد سے روانہ ہو گیا ہے۔

نور خان ایئر بیس پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات: وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم

ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اور عسکری قیادت کی موجودگی اس دورے کی سفارتی اور تزویراتی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستانی قیادت نے ایرانی وفد کی آمد اور مذاکرات کے عمل میں ان کی شرکت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

ایرانی وفد کی روانگی کے موقع پر الوداعی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات کو مستقبل کے سفارتی تعلقات کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور برادر اسلامی ممالک سمیت عالمی قوتوں کے درمیان ڈائیلاگ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز