ایران امریکا تنازع: روس نے ثالثی کی پیشکش کردی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

صدر پیوٹن نے خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے میں مدد دینے کی آمادگی ظاہر کی۔

روسی حکومت کے بیان میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن نے زور دیا کہ وہ اس تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور ثالثی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد مذاکرات اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے باعث یہ سب ممکن ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

قبل ازیں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں بھی اچھی پیشرفت سامنے آئی۔ وہ مذاکرات 21 گھنٹے سے زائد جاری رہے اور تمام فریقین نے اشارہ دیا کہ سفارتی رابطے جاری رہیں گے۔

اسلام آباد امن مذاکرات کے دور کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی سے ہونے والے مذاکرات زیادہ تر معاملات پر مثبت رہے تاہم جوہری مسئلے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کا کردار قابل تعریف، اعتماد کی بحالی امریکا کی ذمہ داری، محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کی سہولت کاری سے ہونے والے مذاکرات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر محتاط مگر مثبت انداز میں ردعمل دیا تاہم ساتھ ہی امریکا پر بداعتمادی کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز