پنجاب اسمبلی: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیے قرارداد جمع

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے ایک اہم قرارداد ایوان میں جمع کروائی ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عالمی سطح پر کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا ہے۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف، جنرل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی مشترکہ کاوشوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کا ایک اہم کردار سامنے آیا ہے، جس کی بدولت عالمی تباہی اور ممکنہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر پاکستان امن کے لیے یہ کوششیں نہ کرتا تو دنیا ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں آ جاتی جس سے بے گناہ لوگ مارے جاتے اور عالمی معیشت زمین بوس ہو جاتی۔

 متن کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جس سے امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کامیابی کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں اور اس سے برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دنیا کو جنگ سے بچایا، نوبیل انعام ملنا چاہیے، مسعود خان

مزید برآں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عسکری برتری اب دنیا بھر میں تسلیم کر لی گئی ہے اور مسلم امہ کی نظریں بھی پاکستان پر مرکوز ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان اتحاد کے لیے امید بن کر ابھرا ہے۔

متن میں 10 اپریل کے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی گئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کو ان عظیم خدمات کے بدلے نوبیل امن انعام سے نوازا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے باعث یہ سب ممکن ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 قرارداد کے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں کے لیے اپنی ثالثی کی پالیسی جاری رکھے گا تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بلیو اکانومی میں بے پناہ مواقع: درست حکمت عملی سے ملک کی تقدیر کیسے بدلی جا سکتی ہے؟

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

ویڈیو

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں