میرا فریضہ امن پھیلانا ہے، ٹرمپ سے ڈرتا نہیں، پوپ لیو

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ لیو چہاردہم نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت تنقید کے بعد بھرپور ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوف زدہ نہیں لیکن کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو نے ایران جنگ ختم کرنے اور امن مذاکرات کی اپیل کردی

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پوپ لیو کو ایران جنگ کے حوالے سے مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں جرائم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے لیے خراب قرار دیا جبکہ یہ بھی کہا کہ وہ پوپ کے بڑے مداح نہیں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے پوپ کو پسند نہیں کرتے جو یہ کہے کہ جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے اور وہ ایسے شخص ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایسے ملک کے ساتھ کھیل نہیں کرنا چاہیے جو دنیا کو تباہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار چاہتا ہے۔

اس کے جواب میں پوپ لیو نے الجزائر جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ صدر کے ساتھ کسی بحث میں پڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی میں انجیل کے پیغام کو بلند آواز میں بیان کرنے سے ڈرتا ہوں کیونکہ یہی میرا اور چرچ کا مقصد ہے۔

مزید پڑھیے: پوپ لیو چہاردہم کا ایران حملوں پر پہلا ردعمل، ہتھیاروں کے بجائے مکالمے پر زور

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹرمپ کے ساتھ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ میرا کردار سیاستدانوں سے مختلف ہے اور میری ذمہ داری امن کا پیغام پھیلانا ہے۔

پوپ لیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا اس وقت متعدد تنازعات کی لپیٹ میں ہے اور لوگ شدید تکلیف کا شکار ہیں جبکہ بے شمار بے گناہ جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کسی کو کھڑے ہو کر یہ کہنا ہوگا کہ اس کا ایک بہتر طریقہ بھی موجود ہے۔

اپنے پیشرو کی انسان دوست روایت کو جاری رکھتے ہوئے پوپ لیو نے ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق ایران کے حوالے سے پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دینا ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو کی یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

صدر ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر اس شدید تنقید پر دنیا بھر کے کیتھولک افراد نے ردعمل ظاہر کیا۔ اطالوی مؤرخ ماسیمو فاجیولی کے مطابق ہٹلر یا مسولینی نے بھی پوپ پر اس طرح کھلے عام اور براہ راست حملہ نہیں کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم