قبائلی علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دین خیل اور زنگی کے علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا اور ریاست کو درپیش خطرات کا خاتمہ تھا۔
مزید پڑھیں:افغان طالبان کی طور خم اور تیراہ میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا موثر جواب
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی مکمل کی اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک بنانے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیکیورٹی فورسز ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جو معاشرتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں نشانہ بننے والے شدت پسند عناصر علاقے کے امن کے لیے سنگین خطرہ تھے اور وہ خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ ان عناصر کے خلاف کارروائیوں کا مقصد عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکیں۔
مزید پڑھیں:تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے
حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور ریاستی اداروں کی مسلسل کوششوں سے ملک کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔














