پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب

نیول چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصغر خان اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کی خدمات ایک شاندار تاریخ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کے دفاع سے لے کر جدید جنگی چیلنجز تک، پاک فضائیہ ہر محاذ پر مکمل طور پر تیار ہے۔ نیول چیف نے مئی 2025 میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بھرپور مظاہرے کو بھی سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ نے دشمن کو جارحیت سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے تنازعے کے باعث آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کی ایئر مین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1155 ملکی و غیرملکی ٹرینیز کی تربیت مکمل

نیول چیف نے کیڈٹس کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے اور پاکستان کی دفاعی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ڈومینیکن ریپبلک کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، خاتون ہلاک، 1700 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟