پاکستان کا پیٹرولیم ضروریات میں بڑا انحصار درآمدات پر، مقامی پیداوار محدود

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے پیٹرولیم شعبے میں مقامی ریفائننگ صلاحیت موجود ہونے کے باوجود ملک کا انحصار بدستور درآمدات پر ہے، جبکہ خام تیل کی مقامی پیداوار انتہائی محدود ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سالانہ قریباً 18 سے 19 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات استعمال کرتا ہے، جن میں پیٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول اور فرنس آئل شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ استعمال ٹرانسپورٹ کے ایندھن یعنی پیٹرول اور ڈیزل کا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی مجموعی طلب قریباً 8.6 ملین میٹرک ٹن ہے، جس میں سے صرف 1.15 ملین میٹرک ٹن مقامی ذرائع سے حاصل ہوتا ہے جبکہ باقی 7.47 ملین میٹرک ٹن درآمد کیا جاتا ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی طلب قریباً 6.7 ملین میٹرک ٹن ہے، جس میں سے صرف 0.9 ملین میٹرک ٹن مقامی پیداوار ہے جبکہ 5.8 ملین میٹرک ٹن درآمد پر انحصار کیا جاتا ہے۔

جیٹ فیول کی سالانہ طلب قریباً 1.15 ملین میٹرک ٹن ہے، جس میں مقامی حصہ 0.28 ملین میٹرک ٹن جبکہ درآمدی حصہ 0.87 ملین میٹرک ٹن ہے۔ فرنس آئل میں نسبتاً بہتر صورتحال ہے جہاں قریباً 1.27 ملین میٹرک ٹن مقامی جبکہ 0.51 ملین میٹرک ٹن درآمد کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں اگرچہ قریباً 55 سے 60 فیصد ایندھن مقامی ریفائنریوں میں تیار کیا جاتا ہے، تاہم اس میں استعمال ہونے والا خام تیل زیادہ تر درآمدی ہوتا ہے، اس لیے اسے مکمل مقامی پیداوار نہیں کہا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:حالات بہتر ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں گے، حکومت نے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیا

پاکستان کی خام تیل کی مقامی پیداوار صرف 3 سے 4 ملین میٹرک ٹن کے قریب ہے، جس کے باعث مجموعی ایندھن میں حقیقی مقامی حصہ بہت کم رہ جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل میں مقامی حصہ صرف 10 سے 15 فیصد، جیٹ فیول میں 20 سے 25 فیصد جبکہ فرنس آئل میں 60 سے 70 فیصد تک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی تیاری کے باوجود خام مال کی درآمد پر انحصار برقرار ہے، جس کے باعث ملک توانائی کے شعبے میں مکمل خود کفالت حاصل نہیں کرسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم