پی ایس ایل 11: ’جائیں گھوم پِھر آئیں‘، ملتان سلطان نے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزملتان سلطانز نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو 3 روز کی رخصت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو آرام اور انتظامی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک ہی مقام پر زیادہ وقت تک محدود نہ رکھنے کے لیے مینجمنٹ نے انہیں دبئی بھیج دیا ہے تاکہ وہ اس دوران آرام بھی کر سکیں اور اپنے شیڈول کے مطابق وقت گزار سکیں۔

اس دوران آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: کراچی میں پی ایس ایل 11 کا میلہ سج گیا، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

اسی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 16 اپریل کو دوبارہ ٹیم کو رپورٹ کریں گے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم اپنا اگلا میچ 19 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی