ای کامرس سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری، علی بابا کی کمپنی کو گرین سگنل

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کوکو ٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو پاکستان میں نان بینکنگ فائنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

کوکو ٹیک پاکستان، بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی علی بابا کی ذیلی کمپنی ہے، جو پاکستانی صارفین کو قسطوں پر اشیا کی خریداری کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی بابا گروپ نے بھی اپنی اے آئی ایپ کا نیا ماڈل لانچ کردیا

علی بابا دنیا کی صفِ اول کی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہے، اس کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی، ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ علی بابا گروپ جیسے بڑے ای کامرس ادارے کی شمولیت سے پاکستانی مارکیٹ میں مقابلے اور جدت کو فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر سدھو نے کہا کہ پاکستان اپنی بڑی آبادی، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر ریگولیٹری فریم ورک کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔

علی بابا کی سرمایہ کاری پاکستان کی بڑی صارف مارکیٹ، تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشت اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں موجود مواقع پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

کوکو ٹیک پاکستان، علی بابا کے تجربے، جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی کریڈٹ اسیسمنٹ نظام اور عالمی سطح پر آزمودہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے صارفین کو تیز رفتار اور قابلِ اعتماد مالیاتی خدمات فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟

اس سے خاص طور پر نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی سہولیات تک رسائی بہتر ہوگی، جو روایتی بینکاری نظام سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو پاتے۔

علی بابا کی بین الاقوامی شہرت، تجربے اور مالی وسائل کی بدولت کوکو ٹیک پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو معاونت فراہم کرے گی اور ملک میں جدید ای کامرس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم