بسنت 2027 کے لیے پتنگ سازی اور فروخت کے لائسنس کے اجرا کا عمل ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی نافذ، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
حکام کے مطابق ستمبر 2026 سے پتنگ سازی، ٹریڈرز اور سیلرز کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی غرض سے آن لائن پورٹل کھول دیا جائے گا جس کے ذریعے شہری آسانی سے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔
اس اقدام کے تحت شہری گھر بیٹھے ہی آن لائن پورٹل کے ذریعے پتنگ سازی اور تجارت کا لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ تاہم واضح کیا گیا ہے کہ لائسنس کے بغیر پتنگ سازی اور فروخت پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ پرانے لائسنس ہولڈرز اپنی معیاد ختم ہونے پر تجدید (رینیول) بھی کروا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: تاریخی عمارت کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا پونچھ ہاؤس لاہور میں بسنت فیسٹیول
لاہور کے لیے ڈپٹی میئر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ اس نئے لائسنس سسٹم کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ باقاعدہ نظام کا حصہ بن سکیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت فیسٹیول: 3 روز میں 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری اور 14 لاکھ مسافروں کا مفت سفر
مزید برآں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجازنے بتایا کہ شہری اب گھر بیٹھے ہی پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے جس سے شفافیت اور سہولت دونوں میں اضافہ ہوگا۔













