لاہور قلندرزکا ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ میں شرکت کا اعلان

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل کی 3 بار کی چیمپئن اور دنیا کی معروف ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز نے ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں شرکت کی تصدیق کرکے ایک بارپھر انٹرنیشنل لیول پر اپنی واپسی کا اعلان کردیا۔

جی ایس ایل 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر کی صفِ اول کی فرنچائزز حصہ لیں گی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا بھی حصہ رہ چکی ہے، ٹورنامنٹ میں ان کی دوبارہ شمولیت انٹرنیشنل کرکٹ میں فرنچائز کے بڑھتے ہوئے مقام اور مختلف لیگز کے درمیان مقابلوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز جیتے یا ہارے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، عاطف رانا

فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں لاہور قلندرز کا شمار سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اور کمرشلی طور پر کامیاب ٹیموں میں ہوتا ہے، جنہوں نے شائقین کے ساتھ گہرے تعلق کی بنیاد پر ایک مضبوط برانڈ بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)

لاہور قلندرز کے ٹیم اونر، ثمین رانا نے اس حوالے سے کہاہے کہ ہم ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ میں واپسی پر بے حد خوش ہیں، افتتاحی ایڈیشن اعلی معیار کی کرکٹ اور عالمی روابط کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم تھا، اور ہمیں ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

یہ ٹورنامنٹ ہمیں اپنی صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مجھے رواں سال اپنے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جی ایس ایل میں متعارف کرانے کا شدت سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ پلیئرز ہاکی گراؤنڈ میں، لاہور قلندرز ہاکی لیگ کے لیے کراچی میں ٹرائلز

گلوبل سپر لیگ کے چیئرمین کلائیو لائیڈ نے کہا کہ لاہور قلندرز کو گلوبل سپر لیگ میں دوبارہ خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔لاہور قلندرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک ہے، جن کے پاس پرجوش فینز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ان کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں نمایاں اضافہ کرے گی ۔ جی ایس ایل کے لئے لاہور قلندرز کے سکواڈ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا