رومانیہ کی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے رومانیہ کی وزیر خارجہ اوانا تسویو ٹوئیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا ڈنکا بج گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

دفتر خارجہ کے مطابق رومانیہ کی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن  کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم