اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس نے جو حال ہی میں ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں انہوں نے اپنے قیام میں توسیع کرتے ہوئے دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح کی ثقافتی جھلکیاں قریب سے دیکھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میں ابھی کچھ اور دن پاکستان میں رہنے والی ہوں، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اپنے فارغ وقت میں مجھے کیا کرنا اور کیا دیکھنا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ میں مقامی ثقافت سے قریب تر ہونے کے مواقع تلاش کر رہی ہوں۔ تاہم پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث میری ترجیح اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں تک محدود رہنے کی ہے۔ لہٰذا ایسے مقامات اور سرگرمیوں کی تجاویز فراہم کی جائیں جو ثقافتی لحاظ سے بھرپور ہوں اور دارالحکومت کے قریب واقع ہوں۔

اس سے قبل بھی انہوں نہ صرف پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے مقامی کھانوں کی تعریف کی اور اسے ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کھانا بہت شاندار تھا۔ اور روایتی پاکستانی میٹھے ’حلوے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’نیا پسندیدہ‘ کھانا قرار دیا۔ انہوں نے اسلام آباد کو خوبصورت شہر قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp