اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسے مملکتِ سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے، جو 15 اپریل 2026 کی ویلیو ڈیٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث پاکستان میں معاشی استحکام برقرار رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ساختی اصلاحات کا تسلسل مستقبل میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب سے موصول ہونے والی یہ مالی معاونت اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے پاکستان کی معیشت کے لیے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ