پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف: جائیداد پر اسٹامپ ڈیوٹی 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے غیر منقولہ جائیداد کے مالکان کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹامپ ڈیوٹی 3 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل پنجاب کی جانب پیشقدمی، حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

اس حوالے سے اسٹامپ (ترمیمی) آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس کے تحت اسٹامپ ایکٹ 1899 میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کو 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنا یکساں نظام کے قیام کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس وقت شہری علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3 فیصد ہے، جس کے باعث مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے ذریعے اس فرق کو ختم کرکے یکساں شرح نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آرڈیننس میں قابلِ منتقلی معاہدوں کو بھی اسٹامپ ایکٹ 1899 کا حصہ بنانے کی تجویز شامل ہے، تاکہ قانون کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

گورنر پنجاب اس ترمیمی آرڈیننس کی منظوری 10 اپریل کو دے چکے ہیں، جبکہ یہ آرڈیننس 90 دن کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ اسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

کمیٹی کی سفارشات کے بعد آرڈیننس کو ایوان سے منظور کروایا جائے گا، جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘