کچلاک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچلاک بائی پاس کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں آپریشن میں افغان حمایت بے نقاب، فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کا فیصلہ کن اقدام

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کچلاک میں نوجوان حماد کاکڑ کا قتل، کیا قاتل اہلیہ تھی؟

پولیس کے مطابق واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ