لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے تمام فریقین پر اس پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے قیام میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں، جنہوں نے اس اہم پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک امید افزا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’اب امن ہونا چاہیے‘ صدر ٹرمپ کا حزب اللہ کو پیغام

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی نہ صرف فوری تنازع کے خاتمے میں مدد دے گی بلکہ اس سے خطے میں طویل المدتی اور جامع امن کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائیں تاکہ امن کی کوششیں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ