انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے مغربی صوبے کلیمانتان میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار تمام 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کی صبح میلوی کے ایک پالم آئل پلانٹیشن علاقے سے اڑان بھرنے کے قریباً 5 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ کھو بیٹھا۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد انکی بیوہ عہدے کے لیے نامزد

انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جہاں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جائے حادثہ سے ملبہ ملا ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کی دم کا حصہ بھی شامل ہے، جو رابطہ منقطع ہونے کی جگہ سے قریباً 3 کلومیٹر دور پایا گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود 6 مسافر اور 2 عملے کے ارکان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں، جن میں فوج اور پولیس اہلکار شامل ہیں، زمینی راستوں کے ذریعے جائے حادثہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہیلی کاپٹر ایک مقامی کمپنی کے زیر انتظام تھا جبکہ پرواز پالم آئل کمپنی کے علاقے سے روانہ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کنگ چارلس کا پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس

انڈونیشیا میں فضائی سفر اہم ذریعہ نقل و حمل ہے کیونکہ یہ ملک ہزاروں جزائر پر مشتمل ہے، تاہم گزشتہ برسوں میں وہاں فضائی حادثات کی شرح تشویشناک رہی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں