مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد انکی بیوہ عہدے کے لیے نامزد

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکنِ پارلیمنٹ سنیترا پاوار، جو 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اجیت پاوار کی اہلیہ ہیں، ہفتے کے روز مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاوار 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثے میں جان سے گئے تھے، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل

این سی پی ترجمان روپالی پاٹل تھومبرے نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سنیترا پاوار کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ کیا، کیونکہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجیت دادا کی موت ہم سب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ سنیترا واہنی سب سے زیادہ غم میں ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک اپنے شوہر کو کھو دیا۔ یہ ان کی وفات کے بعد چوتھا دن ہے۔ پارٹی کارکنوں نے ان سے گزارش کی کہ وہ اجیت دادا کے خوابوں اور کام کے انداز کو آگے بڑھائیں۔ آج انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

روپالی تھومبرے نے مزید کہا کہ سیاست میں وقت بہت اہم ہوتا ہے۔ لوگ باتیں کریں گے۔ جو لوگ آج ان کی حمایت کر رہے ہیں، وہی لوگ ان کی زندگی میں ان پر تنقید کرتے تھے۔ سنیترا واہنی آج نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا رہی ہیں۔

شرد پاوار کا ردعمل

این سی پی کے سربراہ اور اجیت پاوار کے چچا شرد پاوار نے کہا کہ انہیں سنیترا پاوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔

بارامتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرد پاوار نے کہا کہ ‘یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔ میں نے اخبار میں پڑھا کہ پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے نے اس حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ یہ بات چیت ممبئی میں سینئر رہنماؤں کے درمیان ہو رہی ہے۔ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: انڈیا: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ اجیت پاوار کی وفات کے بعد تیزی سے ہونے والے فیصلے مہایوتی حکومت کی اندرونی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتے ہیں، تاہم خاندان میں اتحاد برقرار ہے۔

شرد پاوار نے کہا کہ ‘اگر خاندان میں کوئی مسئلہ ہو تو خاندان اکٹھا رہتا ہے۔ جو کچھ نظر آ رہا ہے وہ انہی کے فیصلے لگتے ہیں۔ اس پر میں مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی