ایران امریکا مذاکرات کے دوران مودی کو ‘چائے والا’ دکھانے والی میم امریکی اخبار میں شائع، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

متعدد صارفین پاکستان کے ثالثی کردار اور خطے میں اس کی سفارتی اہمیت کو سراہ رہے ہیں۔ اسی دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متعلق دلچسپ اور طنزیہ نوعیت کی اے آئی سے تیار کردہ میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں مزاحیہ انداز میں ’چائے والے‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو اسلام آباد مذاکرات کے لیے ویٹر کی نوکری مل گئی‘، جنگ بندی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

اسی سلسلے میں ایک امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک میم شائع کی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پس منظر میں چائے بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک گروپ تصویر میں موجود ہیں۔

اس تصویر پر بھارتی سوشل میڈیا صارف اشوک سوائن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ حلقے شاید امریکی اخبار کو بھی ’ہندو مخالف‘ قرار دینے لگیں گے۔

متعدد پاکستانی صارفین نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی عوام کے جذبات کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ میمز اب امریکا تک بھی پہنچ چکی ہیں۔ کئی صارفین نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ ابھی تو اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب