جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی ایپلیکیشنز کے حوالے سے مسافروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ پر بعض عناصر خود کو ایئرلائن کا نمائندہ ظاہر کر کے صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں، اس لیے شہری صرف مستند ذرائع سے ہی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

https://twitter.com/Official_PIA/status/2045081246011736466/photo/1

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ آفیشل کسٹمر الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ افراد فیس بک اور واٹس ایپ پر پی آئی اے کے نام سے جعلی موبائل ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے ہیں اور صارفین کو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔

ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کسی بھی غیر سرکاری لنک یا ایجنٹ کے ذریعے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم نہیں کرتی اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف گوگل پلے اسٹور، ایپل ایپ اسٹور یا پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.piac.com.pk سے ہی ایپ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے آئندہ ڈھائی سال کے دوران اپنے فلیٹ میں کتنے طیارے شامل کرے گی؟

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین کسی بھی غیر تصدیق شدہ ذریعے کو اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں کیونکہ اس سے مالی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق حالیہ دنوں میں سائبر فراڈ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلساز پی آئی اے کے لوگو اور نام کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ پر خصوصی رعایتی آفرز کا جھانسہ دیتے ہیں اور صارفین سے فائل ڈاؤن لوڈ کرواتے ہیں، جس کے نتیجے میں موبائل فون ہیک ہو جاتا ہے اور ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹس سے رقم نکال لی جاتی ہے۔

قومی ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی آفر یا معلومات کی تصدیق صرف آفیشل چینلز سے کریں اور مشکوک لنکس یا پیغامات پر ہرگز کلک نہ کریں۔ مزید برآں بکنگ اور معلومات کے لیے پی آئی اے کے ہیلپ لائن نمبر 111-786-786 یا آفیشل ویب سائٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کا ہدف عبور

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

این ایف سی ایوارڈ میں کمی سے دبئی اور لندن کی پراپرٹی مارکیٹ پر فرق پڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم