امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق خبروں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شیئر کی جانے والی وائرل پوسٹس میں امریکی صدر کو پاکستان کے مختلف مناظر میں مزاحیہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے۔ بعض میمز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو لاہور کی مشہور چکن کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دیگر مناظر میں انہیں مقامی شہریوں سے راستہ پوچھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جے ڈی وینس پاکستان آتے ہی کوئٹہ ہوٹل پہنچ گئے‘، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دکاندار سے تربوز خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکاندار انہیں لال تربوز کاٹ کر دکھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ ’پیک کر دوں‘؟
Kar du.. pic.twitter.com/p5SYByyVrq
— iffi (@iffiViews) April 17, 2026
مزمل نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایک ساتھ قربانی کے جانورکو پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
صارف نے اس تصویر کے ساتھ دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کے لیے جانور منڈی سے لاتے ہوئے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف مزاحیہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کے لیے منڈی سے جانور لاتے ھوئے 🤣👇👌 pic.twitter.com/09GdwTBIEa
— Muzamil (@muzamil_45) April 17, 2026
ایک وائرل تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سڑک کنارے کھڑا دکھایا گیا ہے جہاں ایک گاڑی والا ان سے پوچھتا ہے ’کتھے جاسو راجہ جی‘؟ تصویر میں موجود گاڑی پر روات، فیض آباد اور 26 نمبر کے روٹس درج ہیں جس نے اس میم کو مزید دلچسپ اور مقامی رنگ دے دیا ہے۔
President Trump is not yet here in Pakistan but the local memers have already made him a Pakistan pro-bro 😄😆
Enjoy, some of the good ones so far … 👇🧵
The first one takes the lead 😅😅 pic.twitter.com/JYisFK3tOt— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) April 17, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مزاحیہ تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں ایک لاہوری شہری سے اسلام آباد کا راستہ پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہوری ہمیشہ غلط راستہ بتاتے ہیں۔
ٹرمپ پاکستان آ کر ایک لاہوری سے اسلام آباد کا راستہ پوچھتے ھوئے 🤣🤣🤣😑 pic.twitter.com/ueLtWFWZoo
— Muzamil (@muzamil_45) April 17, 2026
یہ تمام میمز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد انہیں شیئر کرتے ہوئے دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کا سہارا لے رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد پر میمز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔














