جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری پر آسٹریلیوی اداکارہ روبی روز نے جسنی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے سابق وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلق سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

’ڈارک ہارس‘ گانے کی گلوکارہ پر مبینہ طور پر پولیس تحقیقات جاری ہیں جب کہ اداکارہ روبی روز نے الزام عائد کیا ہے کہ کیٹی نے سنہ 2010 میں میلبورن کے ایک نائٹ کلب میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

آسٹریلوی اداکارہ کے ان الزامات کے بعد کیٹی پیری کو سخت تنقید اور جانچ پڑتال کا سامنا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد بھی اسی نوعیت کے الزامات لے کر سامنے آئے ہیں۔

اس سنگین تنازع کے باوجود، رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اپنی ساتھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ “وہ ان الزامات پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتے۔

ذرائع کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ یہ الزامات غیر منصفانہ اور نہایت نقصان دہ ہیں۔

مزید پڑھیے: اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

یہ بھی بتایا گیا کہ ان الزامات نے اگرچہ کیٹی کے قریبی دوستوں کو پریشان کیا ہے لیکن جسٹن کے ساتھ ان کے تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ ان پر شک نہیں کر رہے بلکہ وہ ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

یہ جوڑا جس نے گزشتہ سال اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا موجودہ صورتحال میں ایک دوسرے کا سہارا بن رہا ہے۔

دوسری جانب ’اورنج از دی نیو بلیک‘ کی اداکارہ روبی روز نے کہا کہ میں اس وقت اپنی 20 کی دہائی کے آغاز میں تھی اور اب 40 سال کی ہوں۔ اس بارے میں عوامی طور پر بات کرنے میں مجھے تقریباً 2 دہائیاں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی

انہوں نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میں نے اتنا وقت گزارا کہ اپنی آواز بلند کر سکوں لیکن یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صدمہ اور جنسی زیادتی انسان پر کتنا گہرا اثر چھوڑتی ہے۔

روبی روز نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کیٹی پیری نے نامناسب حرکت کی جس کے باعث انہیں شدید جسمانی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم کیٹی پیری کے نمائندے نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل

یہ الزامات اس وقت سامنے آئے جب کیٹی پیری حال ہی میں امریکا میں منعقد ہونے والے کوچیلا فیسٹیول 2026میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب