وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب و افریقی امور کے سینیئر مشیر مسعد بولس نے ملاقات کی ہے۔

مسعود بولس نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے رسمی خیرسگالی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کے عرب و افریقی امور کے سینیئر مشیر مسعد بولس نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کے لیے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خطرے کے دوران جنگ بندی کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کی کامیابی میں بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جنہوں نے جنگ بندی کے عمل کو ممکن بنایا اور اسلام آباد مذاکرات کے تاریخی پہلو پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے خاص طور پر معاشی، تجارتی تعاون اور کثیر الجہتی سفارتکاری میں مشترکہ مفادات پر بات کی۔

مسعد بولس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات پہنچائیں اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

انہوں نے انسداد دہشتگردی، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے، اور مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں، اور اگر ایسا ہوا تو معاہدے پر دستخط کے لیے میں بھی اسلام آباد جا سکتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار