آبنائے ہرمز کھولنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے شکرگزار

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

بعد ازاں امریکی صدر نے ایک اور بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور یہ تجارتی سرگرمیوں اور بحری آمدورفت کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے مطابق ایران کے ساتھ مکمل معاہدہ طے پانے تک بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت کے لیے راستہ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد ورفت پہلے سے طے شدہ مربوط راستے کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت سمندری نقل و حمل کو محفوظ اور منظم طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان بھرپور سفارتکاری کررہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، اور معاہدے پر دستخط کے لیے میں بھی اسلام آباد جا سکتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک