آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘