حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز عازمین کو لے کر روانہ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جہاں سے پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 160 عازمینِ حج کو لے کر حجازِ مقدس روانہ ہوئی، جبکہ اس سال ہزاروں پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

 کراچی سے نجی ایئر لائن ایئر سیال کی پرواز PF-7700 علی الصبح 2 بج کر 5 منٹ پر 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی، جس کے ساتھ ہی پری حج آپریشنز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

روانگی کے موقع پر معزز مہمانوں نے عازمینِ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی، جبکہ ایئرپورٹ منیجر، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جن کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کے سفر کو ہر ممکن حد تک سہل اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

حج آپریشن کے تحت ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ بھی فعال ہے، جس کے ذریعے سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی امیگریشن مکمل کر رہے ہیں۔ اس سہولت کے باعث عازمین کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد امیگریشن کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا، جس سے ان کے وقت اور سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں نے روڈ ٹو مکہ سہولت کے تحت قائم سعودی امیگریشن کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور ان انتظامات کو سراہتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے دوران عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ پاکستانی حجاج کرام اپنے مقدس سفر کا آغاز آسانی اور اطمینان کے ساتھ کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلہ جاری، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسٹیڈیم میں موجود

ٹی20 کے بعد بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ