امریکی جوہری اور خلائی پروگرام سے وابستہ 10 سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکت، ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جوہری اور خلائی پروگراموں سے وابستہ سائنسدانوں کی پراسرار اموات اور گمشدگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 سے اب تک کم از کم 10 ماہرین ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اجلاس سے نکلے ہیں اور یہ نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ واقعات اتفاقی ہوں، تاہم آئندہ ڈیڑھ ہفتے میں حقیقت سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

رپورٹس کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں اسٹیون گارشیا شامل ہیں، جو اگست 2025 میں البوکرکی میں اپنے گھر سے غائب ہوئے۔ وہ موبائل فون، بٹوہ اور چابیاں گھر چھوڑ گئے تھے۔

اسی طرح سابق میجر جنرل ولیم میک کاسلینڈ فروری 2026 میں نیو میکسیکو سے لاپتا ہوئے۔ ان کی اہلیہ کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں تلاش کیا جائے۔

لاس الاموس نیشنل لیبارٹری سے وابستہ سابق ملازم انتھونی شاویز اور انتظامی افسر میلیسا کاسیاس بھی 2025 میں اپنے گھروں سے غائب ہوئے۔

مونیکا جیسنٹو ریزا، جو ناسا جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں ڈائریکٹر تھیں، جون 2025 میں کیلیفورنیا میں ہائیکنگ کے دوران لاپتا ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: شی جن پنگ آبنائے ہرمز کھلنے پر بہت خوش، چین میں ملاقات تاریخی ہو سکتی ہے، صدر ٹرمپ

دیگر واقعات میں نونو لوریرو دسمبر 2025 میں اپنے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے، جبکہ کارل گرل مائر فروری 2026 میں اپنے گھر کے باہر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اب تک ان تمام واقعات کے درمیان کسی باقاعدہ تعلق کی تصدیق نہیں کی، تاہم سابق ایف بی آئی حکام نے کہا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کے یہ واقعات توجہ طلب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزارت حج و عمرہ کا انتباہ

ایران سے متعلق اچھی خبر سامنے آ رہی ہے، کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2026 شروع، 55 ہزار سے زائد عازمین کے لیے خصوصی پروازیں

ویڈیو

پاکستان کا دنیا کو امن کا واضح پیغام

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟