سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس اور غازی غوری کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ غازی غوری اس سے قبل گزشتہ ماہ میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

شان مسعود بدستور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نئے کوچنگ اسٹاف میں اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ اور عمر گل کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ 2017 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان رہے، جبکہ رواں سال انگلینڈ لائنز کے خلاف دورے میں پاکستان شاہینز کے مینٹور بھی رہے۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اذان اویس، امام الحق، غازی غوری، نعمان علی اور ساجد خان ریڈ بال کنڈیشننگ کیمپ میں شریک ہیں۔ دیگر کھلاڑی، سوائے ان کے جو پاکستان سپر لیگ 2026 میں مصروف ہیں، 27 اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست

قومی ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی، جبکہ جو کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں شریک ہوں گے وہ میچ کے فوراً بعد روانہ ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں جبکہ دوسرا میچ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انطالیہ میں مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی