سہ ملکی دورہ کامیاب، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، اسحاق ڈار

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہے، جن کے دوران اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بامعنی بات چیت کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغامات میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ دورے کے دوران سعودی عرب اور قطر میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے نہایت اہم اور مثبت ملاقات ہوئی، جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی بامقصد تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی فورم کے موقع پر مختلف اہم ملاقاتیں اور سفارتی روابط انجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں:3 روزہ دورہ مکمل،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کو ایک اہم عالمی پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فورم اب دنیا بھر کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے، امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کا پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا، جس سے فورم کی کامیابی ممکن ہوئی۔

اسحاق ڈار نے انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور تعاون نے اس دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

ایک اور ٹوئٹ میں وزیرِ خارجہ نے فورم کے موقع پر خوشگوار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اہم سفارتی سرگرمیوں کے دوران ایسے خوشگوار اور برادرانہ لمحات تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ وہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں