اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار، تھانہ کھنہ، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ کورال، تھانہ گولڑہ، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: محسن نقوی کا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو خراجِ تحسین

یہ کارروائیاں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سپر ویژن اور زونل ایس پیز کی نگرانی میں انجام دی گئیں، جن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 1164 افراد اور 679 گھرانوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 113 دکانوں اور 63 ہوٹلز کی تلاشی لی گئی۔

اسی طرح 426 موٹر سائیکلوں اور 164 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 85 مشکوک افراد اور 47 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرکے آئس برآمد کی گئی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کے لیے خصوصی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور تمام پیٹرولنگ یونٹس و خصوصی اسکواڈز شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ سینیئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

دوسری جانب تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 15 موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

ایس پی انڈسٹریل ایریا کے مطابق ایس ایچ او اور اس کی ٹیم نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

ایس پی انڈسٹریل ایریا زون حسنین وارث نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ لگایا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں