بنگلہ دیش نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز کی واپسی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر برائے جہاز رانی و ریلوے شیخ ربیع العالم نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تاحال رکے ہوئے بنگلہ دیشی بحری جہاز ’بنگلر جوئے جاترا‘ کو بحفاظت نکالنے کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل رابطے کیے جارہے ہیں۔

چٹاگانگ میں نیشنل میری ٹائم انسٹیٹیوٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ جہاز کی واپسی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی نے سیمنٹ میانمار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 23 افراد گرفتار

ملک کی اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش میں ایندھن کی کوئی حقیقی قلت نہیں ہے بلکہ کچھ عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر مصنوعی طلب پیدا کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ہزاروں لیٹر ذخیرہ شدہ ڈیزل برآمد کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، بنگلہ دیش کا جامعات کو چھٹی دینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھے گی اور ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

چٹاگانگ پورٹ کے نیو مورنگ کنٹینر ٹرمینل کو غیر ملکی آپریٹر کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر شیخ ربیع العالم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی حکومت کی ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت

انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کا منافع، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور سب سے بڑھ کر ملکی مفاد کو دیکھا جائے گا، جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے نوجوان کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم کا شعبہ ملک کی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی سطح پر بنگلہ دیش کی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بی ایم ڈبلیو نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین