حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں ایک ہفتے میں دوسری بار کمی کردی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے کمرشل پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن ’جیٹ فیول ون‘ کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کی مزید کمی کردی ہے۔

تازہ ترین کمی کے بعد ہوائی جہازوں کے ایندھن کی نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتیں، پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف شعبوں کے افراد کو دی جانے والی رعایتیں ختم کردیں

رواں ہفتے کے دوران یہ قیمتوں میں دوسری بڑی کمی ہے، جس کے بعد محض سات دنوں میں جیٹ فیول مجموعی طور پر 46 روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ایندھن سستا ہونے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے ہوائی کرایوں میں بھی کمی کر کے مسافروں کو ریلیف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگا جیٹ فیول: پی آئی اے کے بڑے فیصلے، کئی روٹس معطل

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب جنگ بندی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد حکومت نے ایئر لائنز کو ریلیف فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp