مہنگا جیٹ فیول: پی آئی اے کے بڑے فیصلے، کئی روٹس معطل

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ صرف بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فضائی آپریشنز میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں جیٹ فیول کی قیمتیں عالمی سطح پر سپلائی چین میں بے یقینی، خصوصاً امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیزی سے بڑھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اصولی فیصلہ کرتے ہوئے تمام رعایتیں ختم کر دی ہیں، جبکہ صرف بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے سہولت برقرار رکھی گئی ہے۔

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور ممکنہ مالی نقصانات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کو محدود کرتے ہوئے انہیں 16 ہفتہ وار پروازوں تک کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اس کے علاوہ اپریل کے اختتام تک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سوا دیگر خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کی جا رہی ہیں۔

مزید برآں، پی آئی اے 11 اپریل سے بیجنگ اور 14 اپریل سے کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بھی معطل کر دے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال، فرسٹ آفیسر فرح حسین کی لندن سے لاہور تاریخی پرواز

انہوں نے واضح کیا کہ ایندھن کی بڑھتی لاگت مکمل طور پر مسافروں پر منتقل نہیں کی جا سکتی، اسی لیے سخت انتظامی اقدامات ناگزیر تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس بحال کر دیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے کے بعد قومی ایئرلائن کے آپریشنز کے تسلسل پر تشویش کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘