نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، اسکائی گلاس برج سمیت سیاحتی منصوبوں کی منظوری

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مری اور کوٹلی ستیاں کی بحالی، ترقی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں پنجاب کے پہلے اسکائی گلاس برج منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔ حکومت کے مطابق یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس، پنجاب میں صحت سہولیات کی نئی مثال قائم

شرکا نے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے مسائل پر بھی غور کیا اور اس کے سدباب کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی، نمل جھیکا گلی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں مری کے نواحی علاقوں شوالا، سوزو اور برروری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جہاں نجی شعبے کے تعاون سے فائیو اسٹار معیار کے ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مری گلاس ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام ایک ماہ میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ مری ریچ بل روڈ اور دیگر سڑکوں کی دس فٹ توسیع کا بھی فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل

اجلاس میں انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک سمیت تین نئے پارکس کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، ایکو زون، برج کراسنگ اور جدید کانفرنس روم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

حکومت نے چیوڑا ہل پر مری کے پہلے جدید گلیمپنگ پوڈ ولیج کے قیام اور اس کے انتظامات نجی شعبے کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی، جبکہ پیراگلائیڈنگ کلب منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں دریائے جہلم سے بلک واٹر سپلائی اسکیم کی فزیبلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ مری اور کوٹلی ستیاں میں 1876 گھروں میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی کامیاب تنصیب پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘